ملک دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا: مردان علی زیدی

Feb 23, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دھرنوں کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ اگر ہم کو ملک کی ترقی کرنا ہے اور دنیا کے شانہ بشانہ چلنا ہے تو ہمیں ذاتیات سے باہر نکل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر پنجاب اسمبلی محسن لطیف سے ایک ملاقات میں کیا۔

مزیدخبریں