لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے فکری توڑ کیلئے علماء کا تعاون حاصل کرے، فرقہ واریت کے ذریعے قوم کو تقسیم اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عقیدے کے اختلاف کو قتل و غارت کی بنیاد بنانا اسلام دشمنی ہے۔جہاد جیسے مقدس فریضے کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے۔دہشت گرد شیعہ سنی کشیدگی کو ہوا دے کر گلی گلی میں فساد کروانا چاہتے ہیں، علما اتحاد امت کے عملی تقاضے پورے کریں ۔ امریکہ اسلام کے نام پر دہشت گردی سے فائدہ اٹھا کر مسلم ممالک پر دبائو قائم رکھنا چاہتا ہے۔
اختلاف عقیدہ کی بنیاد پر قتل وغارت اسلام دشمنی ہے: علامہ ریاض شاہ
Feb 23, 2015