پاکستان چین معاہدوں سے نارووال کو بھی ترقی کے مواقع ملیں گے: چینی سفیر

نارووال (نامہ نگار) پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نارووال میں آڈیو ویزل لرننگ پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نارووال کا دورہ کرکے انہیں خوشی ہوئی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چائنہ میں ہم نئے سال کا جشن منا رہے ہیں نئے سال کی خوشی میں ہم اپنی نیک تمنائیں پاکستان اور خصوصاً نارووال کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہوئی جب انہوں نے نارووال کی ترقی تعلیمی میدان میں دیکھی۔ یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کاد ورہ بھی کیا جہاں پر تعلیمی معیار دیکھ کر انہیں بڑی خوشی ہوئی چائنہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ ایک اچھے پارٹنر ہیں چائنہ کا نیا سال پاک چائنہ دوستی کا سال ہے پاکستان اور چائنہ کے درمیان کئی معاہدے طے پائے ہیں ان سے نارووال کو بھی ترقی کے مواقع ملیں گے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے پاک چائنہ دوستی کے بھی نعرے لگائے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چودھری نے اپنے خطاب میں چینی سفیر کو نارووال کی دھرتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا یہ دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی اونچی اور مضبوط ہے نارووال کےلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ کسی بھی چینی سفیر نے نارووال کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا چائنہ سفیر نے یونیورسٹی آف گجرات کے طالب علموں سے ملاقات کے دوران اعلان کیا ہے کہ گجرات یونیورسٹی کمپس کے پانچ طالب علم جو ٹاپ کریں گے۔ ان کے اگلی تعلیم چائنہ میں حاصل کریں گے اور ان کے اخراجات بھی چائنہ کی حکومت برداشت کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان کا روایتی دوست ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ چائنہ نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چائنہ کے سفیر سن وی ڈونگ نے چائنہ کے نئے سال کی خوشی میں احسن اقبال چودھری کو چائنہ سے تیار کیا گیا پورٹریٹ بھی تحفے میں دیا۔ اس سے قبل چینی سفیر کو نارووال پبلک سکول کے طالب علموں نے خوش آمدید کہا۔ چینی سفیر نے باباجی گورونانک کے دربار پر حاضری بھی دی۔ ایم پی اے رمیش سنگھ آروڑا، ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ، ایم پی اے رانا منان خان نے چین کے سفیر اور ان کی اہلیہ کو دربار صاحب کرتار پورہ آمد پر خوش آمدید کہا۔
چینی سفیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...