اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر میں 11مئی 2013ءکے انتخابات کے نتائج کے خلاف دائر انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے قائم الیکشن ٹربیونلز کی مدت 28فروری کو ختم ہو رہی ہے‘ الیکشن ٹربیونلز میں امیدواروں خاص طور پر حکمران جماعت کے کامیاب امیدواروں کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کرنے کی وجہ سے ٹربیونلز بیشتر عذر داریوں پر فیصلے نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ان کی مدت میں تیسری مرتبہ توسیع کئے جانے کا امکان ہے۔ قانونی طور پر انتخابات کے بعد ٹربیونلز چھ ماہ کے اندر فیصلے کرنے کے پابند ہیں تاہم انتخابی عذر داریاں کئی کئی سال جاری رہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع کے لئے وزارت خزانہ سے بھی منظوری لے گا۔
انتخابی عذرداریاں