عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی سے قبل یو اے ای نے فنگر پرنٹ مانگ لئے

کراچی (کرائم رپورٹر) متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیرجان بلوچ کی حوالگی سے قبل اس کے فنگر پرنٹ مانگ لیے ہیں۔ عزیر بلوچ اس وقت دبئی جیل میں قید ہیں جبکہ اسے سندھ پولیس کے حوالے کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کے محکمہ انصاف نے عزیربلوچ کے فنگر پرنٹ مانگ لیے ہیں۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے لیے سندھ پولیس کے متعدد افسران گزشتہ کئی دنوں سے دبئی میں موجود ہیں۔
عزیر بلوچ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...