برآمدات میں ایک ماہ کے دوران 10 ارب روپے کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) دسمبر 2014ءکے مقابلہ میں جنوری 2015ءکے دوران ملک کی مجموعی برآمدات میں 10ارب روپے کی کمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2014ءکے دوران مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 217ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ جنوری 2015ءکے دوران ملکی برآمدات کا مجموعی حجم کم ہو کر 207ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رواں مالی سال 2014-15ءمیں دسمبر کے مقابلہ میں جنوری کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات کے حجم میں دس ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...