ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں، آئندہ ورلڈ کپ بھی کھیل سکتا ہوں: دلشان

Feb 23, 2015

ڈونیڈن (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن آل راﺅنڈر تلکا رتنے دلشان نے کہا ہے کہ ابھی دو تین سال تک مزید کھیل سکتا ہوں۔ کمارسنگا کارا اور مہلاجے وردھنے رواں ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ میرا ارادہ ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کو جاری رکھوں گا۔ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ سے بات کروں گا تاکہ مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کر سکوں۔ اپنے ملک کی خاطر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ دو تین سال تک کھیل سکتا ہوں بلکہ ورلڈ کپ 2019ءتک بھی کھیل سکتا ہوں۔

مزیدخبریں