سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا،جس میں نوری آباد حادثے اور تھر میں خشک سالی سےجاں بحق افراد کےلیے فاتحہ خوانیاورجسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کےانتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئ،وقفہ سوالات کے دورا نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ سی این جی والی گاڑیاں چلتے پھرتے بم ہیں،ایوان کو بتایا جائے کہ روہڑی کےعلاقے صالح پٹ میں ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے 41طلبہ اوراساتذہ کی بے ہوشی کا واقعہ کیوں پیش آیاسینئروزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں زیرزمین پانی میں آلودگی شامل تھی، جس سے بچے بےہوش ہوئے،حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کے اسکولز میں فلٹر پلانٹ نصب کریں کراچی کے پاک ترک سکول کی طالبات نےبھی اسمبلی کی کارروائی دیکھی،سکول کے پرنسپل رجب لچن کاکہناتھا کہ وہ اسمبلی کی کارروائی دیکھنےپہلی بارآئے ہیں،جس طرح خوش آمد ید کہاگیا اس سےبہت متاثرہواہوں،نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کارروائی دیکھنے کا مقصد طالبات میں سیاسی شعور بیدار کرنا ہےوقفہ سوالات کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا