اشرف غنی نے نوازشریف کوٹیلی فون کیا

Feb 23, 2015 | 18:49

دونوں رہنماؤں کے ٹیلی فون رابطے میں باہمی دلچسپی کےاموراورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف مل کرلڑنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ افغان صدر اوروزیراعظم نوازشریف نے اس امر پربھی اتفاق کیا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔ عوامی سطح پررابطوں سے باہمی تعلقات کو تقویت مل رہی ہے، افغان صدر نے وزیراعظم سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل پراظہار تشکر کیا۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔افغان صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں عوامی سطح اور اداروں کےدرمیان تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں