لیہ: بھاگل نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف 2 سو ایکڑ اراضی زیر آب

Feb 23, 2016

لیہ (این این آئی) لیہ میں پیر جگی کے قریب بھاگل نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے 200 ایکٹر سے زائد فصلیں زیرآب آگئیں۔سب ڈویژنل آفیسر انہار کی سربراہی میں عملہ نے موقع پر پہنچ کر شگاف کو پرْ کرنے کی کوشش شروع کردی ہے،نہر کو بھی بند کردیا گیا ،نہر میں شگاف پڑنے سے سب سے زیادہ نقصان گندم کی فصل کو ہوا۔ محکمہ انہار ذرائع کے مطابق ابھی تک نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزیدخبریں