مدارس میں بچے کھانے کی وجہ سے زیادہ جاتے ہیں، سرکاری سکولوں میں ایک وقت کا مفت کھانا فراہم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں: نثار کھوڑو

Feb 23, 2016

کراچی (آن لائن) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مدرسوں میں بچے کھانے کی وجہ سے زیادہ جاتے ہیںاس لئے سرکاری سکولوں میں بچوں کو ایک وقت کا کھانا مفت فراہم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ سرکاری سکولوں میں بچوں کے انرولمنٹ میں اضافہ ہو سکے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز محکمہ تعلیم سندھ ، یونیسکو اور یونیسیف کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو کاکہنا تھا کہ جب تک سکولوں میں معیاری سہولتیں میسرنہیں ہوں گے تو بچے کیسے سکول جائیں گے، تعلیمی نظام میں موثر اصلاحات کی ہیں اور تین لاکھ طالبات کو وظیفے دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر سینکڑوں طالبات کو وظیفے جاری ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی منصوبے کے تحت تین سال تک کے بچوں کو بھی تعلیم فراہم کی جائے گی، تعلیمی معیارکیلئے نصاب ایکٹ تشکیل دیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں