سری نگر ( اے این این) مقبوضہ کشمیر کے علاقے آلوسہ بانڈی پورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ٗ مسلح افراد نے مقتول کی نعش جلا ڈالی ‘پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ٗ واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس ۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ روز 55 سالہ محمد سرور وانی ولد محمد افضل کی نعش اپنے گھر کے نزدیک ہی ایک نالے میں دیکھی جس کے بعد آس پاس کے لوگ جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نعش دیکھنے کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا اور پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نعش انتہائی بُری حالت میں تھی اور اسکا سر پھوڑا گیا تھا جبکہ جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی جس کی وجہ سے جسم کا آدھا حصہ جلا ہوا بھی تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وانی اکیلے ہی تھا اور اس نے شادی نہیں کی تھی۔ البتہ گائوں میں وہ اس بات کیلئے بہت مشہور تھا کہ وہ ضرورت منڈوں کو روپیہ پیسہ ادھار دیا کرتا تھا۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر وہاں پڑے چند ثبوت اکھٹا کئے اور بعد میں پوسٹ مارٹم کرکے نعش گائوں والوں کے حوالے کی جس کے بعد اسے سپرد خاک کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر ‘ قتل کی لرزہ خیز واردات‘ مسلح افراد نے مقتول کی نعش جلا ڈالی
Feb 23, 2016