کوئٹہ: خودکشی کرنے والی طالبہ کی بہنوں، سہیلیوں کی بھوک ہڑتال5ویں روز بھی جاری

کوئٹہ (صباح نیوز+بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں خودکشی کرنیوالی طالبہ ثاقبہ کی بہنوں اور سہیلیوں کی بھوک ہڑتال پیر کو پانچویں روز میں داخل ہو گئی، مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا، ثاقبہ کی بہن نے وزیر اعظم نواز شریف اور چیف جسٹس سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ثاقبہ حکیم کی بہنیں، سہیلیاں، اہل خانہ، جوڈیشل کمشن کی تشکیل اور مقدمے کے اندراج کے لئے گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے پولیس جانب داری کا مظاہرہ کر رہی ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں۔دریں اثنا خودکشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کی موت کی محکمانہ انکوائری رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو موصول ہوگئی، انکوائری رپور ٹ وزیراعلی کی منظوری کے بعد عوام کے سامنے لائی جائیگی یہ بات سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے بتایا کہ ثاقبہ حکیم کی خود کشی کے معاملے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...