لوئر دیر (آئی این پی) ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بیٹے نے باپ کو تحصیل کونسل کی نشست پر شکست دے دی، دیر لوئر میں خالی شدہ تین تحصیل کونسلز کی نشست پر سیاسی پارٹیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں یوسی سلطان خیل پائین پر جماعت اسلامی کے امیدوار ملک حیات خان نے پی ایم ایل این کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے اپنے سگے باپ کو 189ووٹ کے لیڈ سے شکست دیدی، جماعت اسلامی کے ملک حیات خان نے 1067جبکہ پی ایم ایل این کے امیدوار ملک محمد خان نے 878ووٹ حاصل کئے۔
لوئر دیر: ضمنی بلدیاتی انتخاب میں بیٹے نے باپ کو تحصیل کونسل کی نشست پر شکست دے دی
Feb 23, 2016