معروف قانون دان احمر بلال صوفی انسانی حقوق کی بین الاقوامی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین منتخب

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) معروف قانون دان احمر بلال صوفی انسانی حقوق کی بین الاقوامی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس میں احمر بلال کو منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں 18 ممبران پر مشتمل ماہرین نے احمربلال صوفی کو منتخب کیا۔

ای پیپر دی نیشن