فوجی مشقوں سے 20 مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد مضبوط ہوگا: سعودی عرب

Feb 23, 2016

ریاض (رائٹرز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اب تک کی سب سے بڑی وار گیمز جاری ہیں اور ان فوجی مشقوں سے 20 مسلم ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھ رہا ہے، واضح رہے 14 فروری سے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کی مشقیں شروع ہو چکی ہیں جو 10 مارچ تک جاری رہیں گی، ’’رعد الشمالی‘‘ نامی ان مشقوں میں خلیجی ممالک ، مصر، مراکش، پاکستان، بنگلہ دیش ، اردن، سوڈان اور سینی گال کے فوجی حصہ لے رہے ہیں، سعودی عرب کی کابینہ کے بیان میں کہا گیا ، وزراء کی شوریٰ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ مشقیں تجربات کے تبادلے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کررہی ہیں، مشقوں کے دوران انتظامی اور سپلائی کی صلاحیتوں کی تیاری کو بھی سراہا گیا۔ سعودی عرب مسلمان ملکوں کے اس اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے اور اس بات کا اعلان کر چکا ہے کہ واشنگٹن شام میں داعش کے خلاف زمینی کارروائیوں کی سربراہی کرے تو وہ وہاں اپنے فوجی بھی بھیجے گا۔

مزیدخبریں