سبز چائے کا استعمال جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی سوزش میں مفید ہے:طبی تحقیق

Feb 23, 2016

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے جہاں وزن کم کرنے میں مدد گار ہے وہیں اس کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔ سبز چائے میں پائے جانے والا مالیکیول ای جی سی جی ایک سستا اور سادہ طریقہ علاج ہے۔ یہ جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی سوزش میں مفید ہے۔یہ دیگر اعصابی افعال پر اثر انداز ہوئے بغیر درد کی روک تھام کرتا ہے۔ تجربے میں یہ بات سامنے آئی کہ ای جی سی جی سے پیروں کی سوجن میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

مزیدخبریں