غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 654 ملین وصول کر لئے: سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 29 فروری 2016ء تک وصولی کی مد میں مقرر کردہ ہدف 1357 ملین روپے میں سے 17 فروری 2016ء تک 654.11 ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے 31 جنوری 2016ء تک فصل خریف 2015ء کی وصولی کی مد میں 98.20 فیصد کے حساب سے ایک ارب 78 کروڑ 14 لاکھ 14 ہزار 95 روپے کی وصولی بھی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن