سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر 15 ہوٹلز سربمہر

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے ہوٹلز کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، گزشتہ روز پی آر اے کی ٹیم نے صوبائی دارالحکومت کے 15 ہوٹلز کو تالے لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیم نے شہر بھر میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانیوالے تمام ہوٹلزکیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیاہے۔پی آراے کی ٹیم نے فین روڈ پر قائم پیلس اِن ہوٹل ،میکلوڈ روڈ پر زمیندار ہوٹل کو سربمہر کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن