سولر کمپنی کے اکائونٹس منجمد، ایف بی آر نے ایک کروڑ 10 لاکھ ریکور کر لئے

Feb 23, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر لاہور نے ریڈ سولر کمپنی کے اکائونٹ منجمد کر دیئے ۔ فیصل بینک علامہ اقبال ٹائون برانچ میںمیں کمپنی کا اکائونٹ منجمد کرکے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے ۔ ریڈ سولر کمپنی سال 2014 کے انکم ٹیکس کی مد میں تین کروڑ گیارہ لاکھ روپے کی نادہندہ ہے ۔ ایف بی آر ریجنل ٹو لاہور کی جانب سے بار بار نوٹسز کے باوجود بھی کمپنی کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز بینک اکائونٹ منجمد کرکے ریکوری کر لی گئی ۔

مزیدخبریں