سیشن ججوں کو پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست کا جواب نہ آنے پر ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ سیشن ججوں کو پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف دائر درخواستوں میں جواب جمع نہ کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو 15 مارچ کو سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا جائیگا۔ جسٹس شاہد وحید نے ریٹائرڈ سیشن جج جاوید رشید محبوبی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں، قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں جوڈیشل الائونس کو ضلعی عدلیہ کے ججز کی پنشن کا حصہ قرار دیا گیا مگر اگست 2012ء سے لے کر آج تک پنجاب حکومت ضلعی عدلیہ کے ججز کو جوڈیشل الائونس کی بطور پنشن ادائیگی نہیں کر رہی، تین برس قبل چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے ایک مراسلے میں ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ہائیکورٹ کو جوڈیشل الائونسز کو پنشن کا حصہ قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے محکمہ خزانہ کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...