پتنگ بازی نہ رک سکی شیخوپورہ :زخمی بچہ دم توڑ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر+نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگاران+ ایجنسیاں) کریک ڈائون کے باوجود پتنگ بازی جاری رہی، چھت سے گر کر زخمی بچہ دم توڑ گیا، پولیس نے مزید درجنوں افراد گرفتار کرلئے، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ کو او ایس ڈی اور ڈی ایس پی مریدکے اور ایس ایچ او فیروزوالا کو معطل کردیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شیخوپورہ اور مریدکے میں پتنگ بازی کے واقعات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ جواد طارق کو او ایس ڈی، ایس ڈی پی او مریدکے ارشد محمود ساہی کو معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایات کے باوجود بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوالہ میں گزشتہ روز پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر زخمی ہونیوالا حجام حاجی محرم کا 10 سالہ بچہ ابرار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے حکم پر ایس ایچ او فیروزوالہ کو معطل کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء پتنگ بازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شیخوپورہ کے علاقوں ، فیروزوٹواں ،بھکھی ، نواں کوٹ ،فاروق آباد میں بھی ’’بوکاٹا ‘‘ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں ۔مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق مریدکے میں 8 سالہ بچے محسن کے گلے میں ڈور پھرنے کے واقعہ کا بھی خادم اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا، ایس پی شیخوپورہ جواد طارق اور ڈی ایس پی مریدکے ارشد ساہی کو نااہلی پر او ایس ڈی بنا دیا ہے جنہوں نے چارج چھوڑ دیا ہے جبکہ ایس ایچ او سٹی مریدکے عمر شیراز گھمن کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔ شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق مقامی پویس نے گزشتہ روز بسنت کے موقع پر گرفتار ہونے والے16 بچوںجن میں احسن ،نعیم ،کامران ،احمد علی ،صدیق ،شہزاز مسیح ،علی اکبر ،تیمور اقبال ،خادم ،ارسلان ،عمران ،عدیل ،شان ،قاسم ،وغیرہ کو ضمانت کے سلسلے میں سول جج فیروز والہ کی عدالت میں پیش کردیا جنہوں نے ضمانت پر رہاکردیا ۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے پتنگ بازی کرنے پر آٹھ افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے عثمان،بلال، امجد، عباس، سلیم، کاشف،صابر علی اورعباس کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر نوے پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سول لائن، تھانہ غلام آباد اور تھانہ منصورہ آباد پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے 700 سے زائد پتنگیں اور 8 کیمیکل ڈور کے گولے برآمد کر لیے، 8افراد کو گرفتار کرلیا، مدن پورہ فیصل آباد میں پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کیا۔گھروں میں قائم پتنگ کی ڈور تیار کرنے والے تین کارخانے سیل کر دئیے گئے۔ دریں اثناء غلام محمد آباد کے علاقہ میں پتنگ سازوں و کیمیکل ڈور بنانے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی مہنگی پڑ گئی۔ 5 خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس پارٹی پر پتھراؤ، متعدد تھانوں کی پولیس طلب کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا ۔ساتھیوں نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے سخت مزاحمت کر کے گرفتار ملزموں کو چھڑوانے کی کوشش کی جس پر پولیس پارٹی نے دیگر تھانوں کی پولیس بھی طلب کر لی۔ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق 2افراد کو گرفتار کیا گیا ۔سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے 33 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی۔ شور کوٹ میں چوکی سٹی پولیس نے غلام رسول کو پتنگ و ڈوریں بیچتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 21 پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر مقدمات درج کر لیے۔ منڈی بہائوالدین میں تھانہ سٹی کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون سینکڑوں پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔ ڈسکہ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرتے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ہڑپہ سے نامہ نگار کے مطابق مقامی پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کے بارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کے گولے برآمد کر لیے۔ راولپنڈی سے اے پی پی کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 5384 پتنگیں اور 157 ڈوریںبرآمد کر لیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...