اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میںکبوتر بازی پر پابندی عائد کردی ہے۔ پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں کے حوالہ سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کتوبر بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کبوتر لڑاکا طیاروں کی اڑان کے دوران ان سے ٹکرا کر نقصان کر سکتے ہیں، یوم پاکستان کی پریڈ سے پہلے اور پریڈ کے دن ایئر شو کو محفوظ بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔