بے نظیر بھٹوقتل کیس: تفتیشی افسران کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے، سماعت کل ہوگی

راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں تفتیش کرنے والے افسروں کے بیانات قلمبند کرنے کا عمل سرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث 24 فروری تک موخر کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے سینئر پبلک پراسکیوٹر خواجہ امتیاز‘ سابق صدر کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم‘ سابق سی پی او سید سعود عزیز‘ سابق ایس پی راول خرم شہزاد اپنے وکیل ملک رفیق‘ گرفتار 5 ملزمان کے وکلاء گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں تفتیشی افسروں کے بیانات قلمبند کرنے کے آغاز پر جاری کیے گئے طلبی نوٹس کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس کے تفتیشی افسر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب احمد اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر نامعلوم وجوہات کی بناء پر عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر فاضل جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن