چمن (آئی این پی) پاک افغان بارڈر چمن چھٹے ورز بھی ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا، موبائل تھری جی اور فور جی نیٹ سسٹم بھی مکمل طورپر بند ہے۔ جس کے باعث چمن سے جانے والی سبزیوں کی بندش کے باعث افغانستان کے نزدیکی علاقوں میں قلت پیدا ہوگئی جبکہ مسافروں کی بڑی تعداد اب بھی بارڈر کھلنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں، بارڈر کی بندش کے سبب افغانستان جانے والے ٹرکوں میں فریش فروٹ بھی خراب ہو رہا ہے۔ چمن کے سینکڑوں افراد جو روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرنے جاتے تھے وہ بارڈر کی بندش کے بعد سب بے روزگار ہو گئے ہیں۔
چمن بارڈر