این اے آر سی اراضی کیس حل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بہتری لانے اور مکمل شفافیت کےلئے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں پارلیمنٹ رکاوٹ نہیں بنے گی۔ ایوان بالا اور قائمہ کمیٹیوں کے فیصلوں اور سفارشات پر من و عن عمل کیا جانا چاہیے۔این اے آر سی کی 1400 ایکڑ زمین کے معاملے کو سی ڈی اے، وزیر کیڈ کے توسط سے وفاقی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل کرائے۔ سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی طرف سے ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی تحفظ خوراک کی سفارشات پر سی ڈی اے چیئرمین کے وعدے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے کی تحریک استحقاق اجلاس میں زیر بحث آئی۔ سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ این اے آر سی کی 1400 ایکڑ زمین پر میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاﺅسنگ سکیم بنانے کے حوالے سے ایوان بالا میں اٹھائے گئے معاملے کو چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی سینیٹ تحفظ خوراک کوبھجوایا۔ کمیٹی نے این اے آر سی کی زمین کو اسی حالت میں زرعی شعبے اور دفاتر کےلئے استعمال میں رکھنے کی سفارش کی۔ سی ڈی اے چیئرمین نے کمیٹی اجلاس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مجوزہ زمین کی لیز منسوخی کی سمری واپس لی جائیگی۔ سینیٹ قواعد کے تحت سفارشات پر عملدرآمد نہ کیے جانے کیخلاف ایوان بالا میںمعاملہ دوبارہ اٹھایا گیا۔ ایک بار پھر سینیٹ قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی میں بھی لیز منسوخی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، سی ڈی اے وکیل نے سپریم کورٹ میں دو دفعہ موقف تبدیل کیا۔ 14 ماہ گزرنے کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے۔
آخری موقع

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...