نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم مہاجرین کی اپنے ہاں آمد پر پابندی لگانے کے خلاف جہاں دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے وہیں اندرون ملک بھی انکے خلاف مظاہرے اور احتجاجی سرگرمیاں جاری نہیں گذشتہ روز نیویارک کے نیشنل پارک میں کھڑے مجسمہ آزادی پر نامعلوم افراد نے ”مہاجرین کو خوش آمدید“ کا بینر لگا دیا جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ شہریوں کے ایک نئے گروپ نے بینر لگانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
مجسمہ آزادی
”مہاجرین کو خوش آمدید“ ٹرمپ کے مخالفین نے مجسمہ آزادی پر بینر لگا دیا
Feb 23, 2017