کراچی: پلی بار گیننگ‘ عدالت نے آصف لانیا کا نام چائنہ کٹنگ کیس سے خارج کردیا

کراچی (وقائع نگار) کراچی کی احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ سے متعلق ریفرنس میں ملزم آصف لانیا کا نام ریفرنس سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ عدالت نے ملزم آصف لانیا کی پلی بارگینگ کی درخواست منظور کر تے ہوئے اس کا نام ریفرنس سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ممتاز الحق سابق ڈائریکٹر ماسٹر پلاننگ اخلاق احمد،منیر احمد سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف نیب نے قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جبکہ ریفرنس میں احسن عرف چنوں ماموں سمیت دیگر 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
پلی بار گیننگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...