پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کینٹ میں طالبات کے سرکاری سکول پر شدت پسندوں کے حملے کی افواہ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، کینٹ کے علاقے میں واقع گرلز ہائیر سکینڈری سکول نمبر 2 شہیر خان شہید کی طالبات میں اچانک افواہ پھیل گئی کہ سکول پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے بعد سکول میں افراتفری پھیل گئی اور بچیوں نے پڑھائی چھوڑ کر چیخ وپکار شروع کردی جبکہ طالبات نے فوراً اپنے کلاس رومز کے دروازے بند کردیئے سکول میں طالبات کی چیخ وپکار سن کر ڈیوٹی پر موجود ملازمین نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور سکیورٹی فورسز کے جوان پہنچ گئے تاہم سکول کی تلاشی پر سیکورٹی گارڈز کے علاوہ کوئی بھی مشکوک شخص نہیں تھا۔
حملہ افواہ