بھارتی پنجاب میں بھی گٹکے مین پوری پان مصالحوں، پتی کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگ گئی

Feb 23, 2017

چندی گڑھ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہر قسم کے پان مصالحے، مین پوری گٹکے سپاری اور چبانے والی پتی کی تیاری، ذخیرہ اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی جو ایک سال تک نافذ العمل رہے گی، واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں بھی گٹکے پان کی پتی سپاری اور پان مصالحوں اور مین پوری کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے نوجوانوں میں منہ کا کینسر پھیلنے کے ساتھ ساتھ معدے آنتوں اور جگر کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔
بھارتی پنجاب گٹکا

مزیدخبریں