رقوم کی بیرون ملک منتقلی، وزیراعظم اعتزاز کی طلبی اورعمران سمیت 64 سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر وکلا بحث کیلئے بلا لئے گئے

Feb 23, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے پر وزیر اعظم اور سینٹ میں اپوزیشن رہنما چوہدری اعتزاز احسن کو عدالت طلب کرنے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت چونسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کارروائی کےلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو بحث طلب کر لیا۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے ترمیمی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان شخصیات نے تین سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔

وکلا طلب

مزیدخبریں