حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی

Feb 23, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں حامد سعید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے آفتاب الاسلام اور ایف آئی اے کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کی عدالتی کارروائی شروع ہوئی تو ایف ائی اے پراسیکیوٹر نے دلائل کیلئے عدالت سے وقت دےنے کی استدعاکی ہے عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کر لی اس دوران عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دلائل کو مکمل کیا جائے، سپریم کورٹ نے 2 مارچ تک فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
کاظمی اپیل

مزیدخبریں