دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے: امریکہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس ختم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈےوڈہےل کی سےکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات مےں پاکستان مےں ہونیوالے حالےہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصےلی سے بات چےت کی گئی،امرےکی سفےر نے دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کی کارروائےوں کو سراہا۔ اس موقع پر سےکرٹری خارجہ نے امرےکی سفےر کو پاکستان مےں ہونے والے حالےہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصےلی برےفنگ دی۔امرےکی سفےر نے دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کی کامےابیوں کو سراہا اور کہا کہ امرےکی آرمڈ فورسز افغانستان مےں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائےاں جاری رکھے ہوئے ہے، امرےکہ پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ مےں حماےت جاری رکھے گا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں موجود امریکی فورسز اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مل کر ہر اس تنظیم کے خلاف کارروائی کے لیے مل کر کام کررہی ہیں جو پاکستان میں حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں۔
ڈیوڈ ہیل

ای پیپر دی نیشن