لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2016ءکیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی۔ مقامی شہری عمر وقاص کی درخواست پر سماعت کی جس میں حج پالیسی 2016ءکو چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ہر برس نئی حج پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے ایسی صورت میں گزشتہ پالیسی کو چیلنج کرنے کیا جواز ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ابتدائی سماعت پر ہی ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔
درخواست مسترد