پاکستان اٹلی سے مزید آگسٹا ہیلی کاپٹر امریکہ سے بارودی سرنگوں سے محفوظ رکھنے والی بکتربند گاڑیاں خریدے گا

اسلام آباد/ نیویارک/ روم/ لندن (صباح نیوز+ این این آئی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان نے اطالوی کمپنی کو مزید آگسٹا اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی خریدار کا آرڈر دیدیا تاہم یہ بات واضح نہیں کہ کتنے ہیلی کاپٹرز خریدے جائیں گے۔ اطالوی ایرواسپیس و دفاعی کمپنی لیونارڈو فن مکینیکا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 انٹرمیڈیٹ ٹوئن انجن ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا آرڈر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا آرڈر وزارت دفاع کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ان ہیلی کاپٹرز کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور ایمرجنسی میڈیکل سروس کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق ان ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی کا آغاز 2017 کے وسط میں ہونے کی توقع ہے۔ اس وقت پاکستان میں 11 اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز آپریشنل ہیں۔ پاکستان نے بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور گھات لگاکر کیے گئے حملوں میں محفوظ رہنے والی خصوصی بکتر بند گاڑیوں کی تیاری کے لیے امریکی کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔ ہفت روزہ برطانوی دفاعی میگزین آئی ایچ ایس جینز ڈیفنس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان نے امریکی کمپنی نویستار ڈیفنس سے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت نویستار ڈیفنس پاکستان کو 40 مائن ریزسٹنٹ ایمبش پروٹیکٹڈ (ایم آر اے پی) میکس پروڈیش ڈی ایکس ایم وہیکلز تیار کرکے دیگا۔ پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کی تصدیق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے 16 فروری کو جاری ہونے والے بیان میں بھی کی گئی تھی۔ امریکی فوج نے نویستار ڈیفنس کو پاکستان کیلئے ایسی 40 گاڑیاں تیاری کرنے کا ٹھیکہ دیا ہے۔ خصوصی وہیکلز کی تیاری کا یہ منصوبہ اکتوبر 2018 ءتک مکمل ہوجائیگا۔
آگسٹا ہیلی کاپٹر

ای پیپر دی نیشن