گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں 97سالہ کھیلوں کی اختتامی تقریب

Feb 23, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور میں 97 سالہ کھیلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سید رضا علی گیلانی تھے۔ دیگر مہمانوں میں پروفیسر ظفر عنایت (ڈائریکٹر کالجز) پروفیسر نعیم اکبر یٰسین، پروفیسر امجد علی شاکر، پروفیسر توصیف صادق تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے محمد عمران کو بیسٹ اتھلیٹ اور محمد رشید خان (کیپٹن آف جمناسٹک ٹیم) نمرہ خالد اور فارعہ اعجاز کو انعامات دئیے۔ پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید نے مہمان خصوصی سید رضا علی گیلانی کو کالج سونئیر دیا اور ڈائریکٹر کالجز کو وزیر تعلیم کی طرف سے سونیئر دیا گیا۔ چیئرمین سپورٹس پروفیسر جاوید اختر، پروفیسر شاہد الرحمن، پروفیسر غضنفر علی، محمد افضل حسین، محمد رضوان، عبدالستار راہی، سید مشتاق حسین اور حافظ محمد کاشف نے ان تقریبات کی تیاری میں شب و روز محنت کی۔ پروفیسر محمد زاہد اعوان نے کمپیرنگ کی۔ پروفیسر انور سعید (وائس پرنسپل) پروفیسر ڈاکٹر غضنفر علی وڑائچ، پروفیسر ناظم حسین اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

مزیدخبریں