بصیر پور: غلطی سے گرفتار محنت کش پولیس حراست میں جاں بحق، ورثاءکا میت کیساتھ مظاہرہ

پولیس کی غلطی نے معمرمحنت کش کی جان لے لی ۔ ورثاءکا نعش تھانہ میں رکھ کر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بصیرپورکے اے ایس آئی اسماعیل نے کانسٹیبل احمدحسن اور دیگرفورس کے ہمراہ گزشتہ رات نواحی موضع ٹپلاہنی میں محمدحسین نامی مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتاہم شناخت کی غلطی سے اسکی بجائے 55سالہ مستری محمدحسین کواسکے گھرسے گرفتارکرلیاجوانکی حراست میں جاںبحق ہوگیا ۔پولیس اہلکاراسکی نعش گاﺅں سے ملحقہ راجباہ کے پل پرپھینک کرفرارہوگئے ۔اہل دیہہ نعش تھانہ لے آئے اور شدید احتجاج کیاجس پرمبینہ مقتول کے بیٹے منیر کی درخواست کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعدنعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی گئی۔منیراحمدکے مطابق پولیس نے اسکے والدکو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ وہ کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں تھا ۔دوسری جانب اے ایس آئی مرزااسماعیل کے مطابق متوفی پر تشددنہیں کیاگیا،پوسٹمارٹم رپورٹ سے صورتحال واضح ہو جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن