سفری پابندیوں کا نیا حکم نامہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا: وائٹ ہاﺅس

Feb 23, 2017 | 20:49

ویب ڈیسک

 وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ مخصوص ممالک سے امریکہ آنے والے والوں پر نئی سفری پابندیوں کا آئندہ ہفتے اعلان کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے تھے کہ ان پابندیوں کا اعلان اسی ہفتے کر دیا جائے گا تاہم وائٹ ہاوس حکام کا اب کہنا اس اعلان کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت سات مسلمان اکثریتی ممالک سے پناہ گزینوں کی امریکی آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

مزیدخبریں