آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گوما اور گلگت میں جوانوں سے خطاب میں کہا کہ اندرونی چیلنجز کے باوجود مشرق کی جانب سے ہر قسم کے خطرات کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہماری آزادی شہداءکی مرہون منت ہے۔ داخلی سکیورٹی چیلنجز کے باوجود بیرونی خطرات سے غافل نہیں۔ وطن کا دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔ ہمیں پاکستان کا سپاہی ہونے پر فخر ہے۔ ہمیں پاکستان کا سپاہی ہونے پر فخر ہے۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی مشکلات کے باوجود ارض پاک کا دفاع کریں گے۔ مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ آرمی چیف نے گیاری میں یادگار شہداءپر بھی پھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے گلگت بلتستان کے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج گلگت بلتستان کے لوگوں کے حقوق یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔