کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بیماریوں سے بچاکر صحتمند صوبے کی تشکیل ہے جس کیلئے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات جاری ہیں، چاہتا ہوں ہر بچہ صحتمند ہو، مجھے بچوں کی صحت سے متعلق کافی فکر رہتی ہے۔ بچے امیر کے ہوں یا غریب کے انکی صحت ہماری اولین ذمیداری ہے۔ انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں بچوں کے تحفظ اور صحت سے متعلق چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات دوران کیا۔ اجلاس میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سے پریزینٹیشن بھی دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت،چائلڈ لائف فاؤنڈیشن تنظیم کے صدر ڈاکٹر احسن ربانی، چیف ایگزیکٹو مسٹر اقبال آدم جی ، چیئرمین ڈاکٹر نصیرالدین محمود، ٹرسٹی ڈاکٹر شاہد رضا، ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عرفان حبیب ، ڈائریکٹر کلینکل افیئرز مسٹر محسن علی، جنرل مینجر خزانہ ڈاکٹر حبہ عتیق اور ہیڈ آف ٹریننگ اینڈ ٹیلی میڈیسین موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن سندھ حکومت کی اہم شراکت دار ہے، کراچی کے تمام تربیت یافتہ اسپتالوں میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ سندھ حکومت کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت سالانہ 300 ملین روپے کا بجٹ چائلڈ لائف کو دیتی ہے، فی الوقت سندھ حکومت نے 125 ملین روپے دے چکی ہے۔
چاہتا ہو ں ہر بچہ صحت مند ہو‘ ان کی فکر رہتی ہے ، مراد علی شاہ
Feb 23, 2018