اسلام آباد (صباح نیوز + این این آئی) چوہدری دے گھوڑے نے سب نوں اگے لایا ہویا اے۔ پنجاب ہائوس میںنوازشریف نے یہ لطیفہ سنایا تو زبردست قہقہے لگ گئے۔ سب کے چہروں پر ہنسی بکھر گئی۔ گپ شپ اور لطیفے سنانے کے دوران نوازشریف سمیت شرکائے اجلاس محظوظ ہوتے رہے۔ ایک موقع پر نوازشریف نے لطیفہ سنایا کہ ’’ایک چوہدری انتہائی تیزی سے چکر لگا رہا تھا‘ سگریٹ پہ سگریٹ پی رہا تھا‘ پاس ہی ایک ہمدرد نے پوچھا‘ چودھری صاحب خیر ہے اتنی تیزی سے چکر اور سگریٹ پہ سگریٹ پئے جا رہے ہو۔ سامنے چوہدری کا گھوڑا ریس میں شریک تھا۔ وہ بار بار اس کو دیکھ رہا تھا‘ یہ شخص سمجھ گیا اور چوہدری سے پوچھا کہ آپ کا گھوڑا کون سا ہے اور کیوں پریشان ہیں۔ چوہدری کا گھوڑا ریس میں سب گھوڑوں سے پیچھے تھا۔ چوہدری اسے بار بار دیکھتا اور پریشان ہو جاتا۔ پوچھنے والے کا اصرار بڑھ گیا تو چوہدری بولا کہ میرے گھوڑے نے سب نوں اگے لایا ہویا اے۔‘‘ اس لطیف کی گزشتہ روز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
چوہدری دے گھوڑے
چوہدری دے گھوڑے نے سب نوں اگے لایا ہویا اے‘‘
Feb 23, 2018