حمید الدین سیالوی نے طبیعت بہتر ہونے پراسپتال میں چہل قدمی کی: نظام الدین

Feb 23, 2018

ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) تحصیل ساہیوال میں جاری ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کے لئے تعمیراتی کمپنیوں کو فنڈز فراہم ہو چکے ہیں، کام 30جون سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔ یہ بات صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی ایم پی اے نے صحافیوں سے بات چیت کرتے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیر آف سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی کی صحت پہلے سے بہتر ہے، بہت جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔ خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے ہسپتال میں چہل قدمی کی۔ انکی طبیعت اچھی خاصی بہتر ہو چکی ہے۔ سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے میڈیا کنونشن میں شرکت کریں گے۔ مریم نواز کا استقبال کیا جائیگا۔
سیالوی

مزیدخبریں