مقصود چغتائی کی کتاب ”رہنمائے سکاﺅٹس“ کی تقریب رونمائی

لاہور (پ ر) عالمی یوم سکاﺅٹس کے سلسلے میں ریجنل بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ آرگنائزر راحت جعفری اور مقصود چغتائی کی نئی کتاب ”رہنمائے سکاﺅٹس“ کی تقریب اجراءسکاﺅٹس ہال‘ سکاﺅٹس ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ ڈاکٹر جمیل مہروی نے صدارت کی جبکہ شرکاءمیں رانا احسان الحق‘ شاہدسرویا‘ عبدالستار عاصم‘ محمد فاروق چوہان‘ خالد صہیب‘ ایم زیڈ کنول‘ سیدہ فاطمہ رضوی اور سکاﺅٹس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دو درجن درخت لگائے گئے۔جبکہ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن