لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان نورانی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانیوں اور ناموسِ رسالت کے خلاف اقدامات کے باعث رب کی طرف سے نوازشریف کو جو سزائیں دی جا رہی ہیں یہ دوسری نااہلی اسی کا تسلسل ہے افسوس یہ کہ اس کے باوجود نوازشریف اپنی اصلاح کرنے اور دین کے خلاف اپنی روش کو تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں۔پہلے ختمِ نبوت کے قانون میں خاموشی سے ترامیم کی اور رانا ثناءاللہ نے کھلے عام اس قانون کی توہین کی لیکن انہیں عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں مزید ترمیم کی کوشش کی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ توہین عدالت کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر بھی توہین رسالت والی سزا دی جائے گی