20لاکھ ڈالر میں اردنی شہریت، لبنانی پارلیمنٹ کے ارکان کا اظہار تشویش

عمان(آئی این پی) لبنانی پارلیمنٹ کے 18ارکان نے اردن کے قانون شہریت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، قانون میں ایسے کسی بھی غیر ملکی کو جو 20لاکھ ڈالر لائے اور 20 اردنی شہریوں کو روزگار دلائے اردنی شہریت حاصل کرسکے گا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم ہانی الملقی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریت کے قانون میں ایسی تبدیلی کی جائے جس کے بموجب یہودی سرمایہ کاروں کو اردنی قانون شہریت سے فائدہ اٹھانے سے روکا جا سکے۔ اردن کے وزیر صنعت و تجارت نے واضح کیا ہے کہ 500 سے زیادہ سرمایہ کاروں کو سالانہ شہریت نہیں دی جائیگی۔
اردنی شہریت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...