پشاور(نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت سمیع الحق کے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ 70 لاکھ روپے دے گی۔ محکمہ اوقاف نے سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ارسال کردی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ رقم مدرسے کو پہلے سے ملنے والے 30 کروڑ روپے کے علاوہ ہوگی۔ مدرسہ حقانیہ کو ملنے والی مجموعی امداد 57 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوجائے گی۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی نے بتایا حکومت مدرسوں کو قومی دھارے میں لانے کے ایجنڈا پر قائم ہے۔ مدرسہ حقانیہ کے ذریعے باقی مدرسوں کو بھی امدا ددیں گے۔
امداد