اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وفاقی حکومت نے بیشتر ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ڈریپ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی پاکستان کی تاریخ میںپہلی بارسائرہ افضل تارڑ اور ڈریپ کی کوششوں سے متعارف ہوئی جس میں صوابدیدی اختیارات اور کرپشن کا خاتمہ کیا گیا۔ میرٹ کی بنیاد پر پالیسی بنی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تھی اس ڈرگ پالیسی کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں اسی کے تحت آج ادویات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے لئے ایک شفاف نظام متعارف کروایا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ ڈریپ صرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے بلکہ سچائی یہ ہے کہ ڈریپ نے بہت سارے زیادہ مقدار میں فروخت ہونے والے برانڈز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ دریں اثنا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی ادویات کا دھندا کرنیوالے مافیا نے اپنے مذموم عزائم کے تحت ڈریپ کے افسران کیخلاف من گھڑت پراپیگنڈہ مہم شروع کررکھی ہے ۔
ادویات / قیمت
;وفاقی حکومت نے بیشتر ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی
Feb 23, 2018