ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پاکستان کی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں درجہ بندی میں بہتری نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہ صرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلکہ 22 کروڑ عوام کیلئے ایک اعزاز ہے۔ عالمی ادارہ کی جانب سے حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے موجودہ حکومت نے شفافیت کو ہر سطح پر فروغ دیا ہے۔ عالمی ادارہ کی حالیہ رپورٹ کرپشن کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تائید ہے۔ درجہ بندی میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنا کر اربوں روپے کی بچت کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی۔ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قابل ستائش اقدامات سمیت شفافیت و میرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا شفافیت کے فروغ، کرپشن کے خاتمے اور بہتر خدمات کی فراہمی کی پالیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست، ترقی کا مشن جاری رہے گا۔ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے زندگی وقف ہے۔ تعلیم، صحت اور زراعت سمیت ہر شعبے میں تاریخی کام ہوئے ہیں اور پنجاب کی ترقی دوسرے صوبوں کیلئے مثال بن چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا شفافیت، معیار اور تیز رفتاری ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ ہر شعبے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے میگا پراجیکٹس اور اختراعی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے میگا پراجیکٹس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ہم نے صوبے میں یکساں ترقی کے ویڑن پر عملدرآمد کیا اور پہلی مرتبہ صوبہ کے تمام دیہات میں ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘‘ پراجیکٹ کے تحت ہزاروں کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی۔ علاوہ شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیشن کے آغازکے موقع پر قوم، کھلاڑیوں، پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے پی ایس ایل تھری کے آغاز پر کرکٹ شائقین، ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل تھری کا آغاز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پی ایس ایل جیسے انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقادسے پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...