اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان شہید ہوگیا ہے۔جمعرات کو بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنایا ۔بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مدارپور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان شہید ہوگیا ، فوری طور پر نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادی ہیں تاہم بھارتی فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب راولا کوٹ سیکٹر پر اشتعال انگیزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت رواں برس 367 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔بھارتی اشتعال انگیزی سے16 شہری شہید،65 زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں کونشانہ بنایا،جوقابل مذمت ہے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے،بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔
بھارتی فائرنگ