اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بیورو کریسی میں متعدد افسران کی ترقیاں و تبادلے کر دیئے گئے۔ پولیس سروس کے 17 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی بنا دیا گیا غلام نبی میمن کو بھی ایڈیشنل آئی جی بنا دیا گیا نجف مرزا کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی ہو گئی۔ پولیس کے 33 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی ہو گئی۔ احمد یار چوہان، جاوید مہر، جاوید میکانی، عاصم قائم خانی، نعیم شیخ، جاوید اکبر ریاض ڈی آئی جی بن گئے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 34 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ قیصر مجید ملک گریڈ 21 میں ترقی کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی، فیصل اصغر کی گریڈ 20 میں ترقی کے بعد نیشنل سکیورٹی ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کردیئے گئے۔ محمد آصف گریڈ 21 میں ترقی کے بعد ڈی جی وفاقی ٹیکس محتسب کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ عمران ناصر خان گریڈ 21 میں ترقی کے بعد وزارت قانون میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیئے گئے۔ تنویر احمد قریشی اور اعجاز احمد خان کی گریڈ 21 میں ترقی کے بعد خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں۔ کیپٹن (ر) جاوید اکبر کی گریڈ میں ترقی کے بعد وزارت اقتصادی امور میں ایڈیشنل سیکرٹری بنا دیا گیا۔ ڈاکٹر اختر نذیر کو گریڈ 21 میں ترقی کے بعد الیکشن کمشن میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔ امداداللہ بوسال گریڈ 21 میں ترقی کے بعد بطور سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کام جاری رکھیں گے۔ سندھ میں تعینات دو ڈی آئی جیز کی خدمات وفاق کو واپس کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی غلام سرور جمالی اور اکرم نعیم بھروکا کی خدمات واپس کی گئیں۔ غلام سرور جمالی کو اے این ایف، اکرم نعیم بھروکا کو نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسروں کے تقرر و تبادلے کو دیئے گئے آئی جی سلطان اعظم تیموری کوگریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔ چیف کمشنر اسلامآ باد ذوالفقار حیدر کی گریڈ 21 میں ترقی کے بعد خدمات خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد کو چیف کمشنر اسلام آباد کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ پولیس سروس کے میر واعظ نیاز کو گریڈ 20 میں ترقی کے بعد ایف آئی اے میں تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹریٹ گروپ کے افسر حسن بیگ کی گریڈ 20 میں ترقی ہو گئی انہیں سینئر جوائنٹ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت کی گریڈ 21 میں ترقی ہو گئی۔
تبادلے ، ترقیاں
پولیس کے 17، ایڈمنسٹریٹو سروس کے 34 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی
Feb 23, 2018